پنجتن پاک

پنجتن پاک: اہل بیت اطہار کی مقدس ترین ہستیاں

اسلام میں “پنجتن پاک” کا مقام سب سے بلند و برتر ہے۔ اہلِ بیتِ اطہار کی یہ پانچ عظیم ہستیاں اصحابِ کساء اور آلِ عباء بھی کہلاتی ہیں۔

پنجتن پاک کون ہیں؟

  1. حضور سیدِ عالم ﷺ۔ اللہ سبحانہ وتعالی کے آخری نبی، رحمت للعالمین۔
  2. سیدہِ کائنات سیدہ فاطمہ الزہرا علیہا السلام – جنت کی عورتوں کی سردار، نبی کریم ﷺ کی لختِ جگر۔
  3. حضرت امام علی – باب العلم، شجاعت و حکمت کا مظہر، خلیفۂ راشد۔
  4. حضرت امام حسن – صبر و حلم کا پیکر، جنت کے جوانوں کے سردار ، پانچویں اور آخری خلیفہ راشد۔
  5. حضرت امام حسین – میدانِ کربلا کے عظیم شہید، حق و صداقت کے علمبردار۔

پنجتن پاک کی فضیلت

پنجتن پاک کا ذکر قرآن اور احادیث میں کئی مقامات پر ملتا ہے۔ خاص طور پر آیتِ تطہیر (سورۃ الاحزاب: 33) میں اللہ تعالیٰ نے اہل بیت کو ہر طرح کی ناپاکی سے پاک قرار دیا ہے۔ اسی طرح حدیثِ کساء میں پنجتن پاک کی عظمت واضح ہوتی ہے، جہاں رسول اللہ ﷺ نے ان ہستیوں کو اپنی چادر میں لے کر فرمایا:

“اے اللہ! یہ میرے اہل بیت ہیں، انہیں ہر قسم کی ناپاکی سے پاک کر دے اور انہیں خوب پاک و صاف کر دے۔

محبتِ اہل بیت ایمان کی علامت

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“جو اہل بیت سے محبت کرے گا، وہ مجھ سے محبت کرتا ہے، اور جو مجھ سے محبت کرتا ہے، وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔” (ترمذی)

الحاصل:

پنجتن پاک کی محبت اور ان کے نقشِ قدم پر چلنا ہی حقیقی کامیابی کا راز ہے۔ یہ وہ ہستیاں ہیں جنہوں نے دینِ اسلام کو اپنے کردار، تقویٰ اور قربانیوں سے مضبوط کیا۔ ہمیں چاہیے کہ ان کی تعلیمات پر عمل کریں اور ان کی سیرت سے روشنی حاصل کریں۔

از : اُمَّہ کرونیکلز