بسم اللہ الرحمن الرحیم
چند دن قبل میرے نہایت محسن و مشفق علامہ مولانا مسعود احمد نعمانی صاحب زید مجدہ نے افطار کے وقت کی دعا میں (وبک آمنت) کے کلمات سے متعلق سوال کیا۔تو میں نے ان کلمات کی تتبع و تلاش میں آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے منقول چند ایک دعائیں جمع کیں اور ان کلمات کی زیادتی کے متعلق جاننا چاہا۔ اللہ جل جلالہ نے میرے لئے اس مسئلہ کی چھان بین کو آسان فرماکر مجھے اس تک رسائی عطا فرمائی۔
حاصلِ بحث:
نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وصحبہ وبارک وسلم سے روزہ افطار کرنے کے وقت کئی ایک طرح سے دعا کرنا منقول ہے لیکن ان تمام دعاؤں میں(وبک آمنت) کے الفاظ موجود نہیں۔البتہ اگر دعا میں ان کو شامل کر لیا جائے تو بھی حرج نہیں کیونکہ ان کلمات کا معنی درست ہے۔ جیسا کہ حضرت ملا علی قاری نے اس کی تصریح فرمائی ہے۔
چند ایک ماثور دعائیں درج ذیل ہیں:
پہلی روایت:
امام أحمد بن الحسين بن علي بن موسى الخُسْرَوْجِردي الخراساني، أبو بكر البيهقي (المتوفى: 458ھ) اپنی کتاب شعب الایمان میں روایت کرتے ہیں:
عَنْ مُعَاذِ بْنِ زُهْرَةَ، أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَفْطَرَ، قَالَ: ” اللهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ “
معاذ بن زھرہ سے مروی کہ انہیں یہ بات پہنچی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم جب افطار فرماتے تو فرماتے:
” اللهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ “
شعب الإيمان:ج5ص406
کچھ مزید حوالہ جات:
اسی حدیث کو امام ابو داؤد رحمہ اللہ تعالی نے اپنی سنن میں حدیث نمبر2358 ۔امام بیہقی نے اپنی السنن الصغیر میں حدیث نمبر:۱۳۹۱ اور امام ابن المبارک نےالزهد والرقائق میں حدیث نمبر:1410 کے تحت اور امام ابو داؤد نے اپنی مراسيل میں حدیث نمبر:99کے تحت ذکر کیا ہے۔
دوسری روایت:
امام سليمان بن أحمد بن أيوب بن مطير اللخمي الشامي، أبو القاسم الطبراني (المتوفى: 360ھ) روایت کرتے ہیں:
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَفْطَرَ قَالَ: «بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ، وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ، تَقَبَّلْ مِنِّي إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ»
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب افطار فرماتے تو فرماتے:
«بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ، وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ، تَقَبَّلْ مِنِّي إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ»
الدعاء للطبراني:918
تیسری روایت:
ایک روایت میں :
’’ اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ ‘‘
کے ساتھ :
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَعَانَنِي فَصُمْتُ، وَرَزَقَنِي فَأَفْطَرْتُ»
کے کلمات منقول ہیں ۔
اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ افطار کے وقت :
يَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَةِ اغْفِرْ لی
پڑھا کرتے تھے۔
جیسا کہ امام أحمد بن الحسين بن علي بن موسى الخُسْرَوْجِردي الخراساني، أبو بكر البيهقي (المتوفى: 458ھ)روایت کرتے ہیں:
عَنْ مُعَاذِ بْنِ زُهْرَةَ، أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَفْطَرَ قَالَ: «اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ» قَالَ الشَّيْخُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ مُعَاذٍ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَعَانَنِي فَصُمْتُ، وَرَزَقَنِي فَأَفْطَرْتُ» وَرُوِّينَا عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ عِنْدَ إِفْطَارِهِ: يَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَةِ اغْفِرْ لِي
معاذ بن زھرہ سے مروی کہ انہیں یہ بات پہنچی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم جب افطار فرماتے تو فرماتے:
” اللهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ “
اور ثوری نے حصین سے اور اس نے ایک شخص سے اور اس نے معاذ سے روایت کیا اس کے علاوہ یہ کلمات فرمائے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَعَانَنِي فَصُمْتُ، وَرَزَقَنِي فَأَفْطَرْتُ»
اور ہم نے حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت کیا کہ آپ افطار کے وقت فرماتے تھے:
يَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَةِ اغْفِرْ لِي۔
(فضائل الأوقات143:5)
چوتھی روایت:
امام أبو محمد الحارث بن محمد بن داهر التميمي البغدادي الخصيب المعروف بابن أبي أسامة (المتوفى: 282ھ) بیان کرتے ہیں:
نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وصحبہ وسلم نے حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ کو جو وصیتیں فرمائیں ان میں سے ایک یہ ہے:
يَا عَلِيُّ إِذَا كُنْتَ صَائِمًا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فَقُلْ بَعْدَ إِفْطَارِكَ: اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ , يُكْتَبُ لَكَ مِثْلَ مَنْ كَانَ صَائِمًا مِنْ غَيْرِ أَنْ يُنْتَقَصَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا
اے علی! جب تم رمضان میں روزہ دار ہو تو افطار کے بعد کہو:
اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ ۔
تمہارے لئے تمامی روزہ داروں کے برابر اجر لکھا جائے گا اور ان کے اجر میں سے کچھ کم نہ ہو گا۔
بغية الباحث عن زوائد مسند الحارث:469
امام يحيى (المرشد بالله) بن الحسين (الموفق) بن إسماعيل بن زيد الحسني الشجري الجرجاني (المتوفى 499ھ) نے’’ترتيب الأمالي الخميسية للشجري‘‘ میں حدیث نمبر۱۰۹۲ کے تحت اسے ذکر کیا۔
پانچویں روایت:
امام سليمان بن أحمد بن أيوب بن مطير اللخمي الشامي، أبو القاسم الطبراني (المتوفى: 360ھ) روایت کرتے ہیں:
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَفْطَرَ قَالَ: «لَكَ صُمْتُ، وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ فَتَقَبَّلْ مِنِّي إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ»
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم جب افطار فرماتے تو فرمایا کرتے:
«لَكَ صُمْتُ، وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ فَتَقَبَّلْ مِنِّي إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ»
المعجم الكبير:12720
چھٹی روایت:
عن ابن عمر رضي الله عنهما قال: كان النبي – صلى الله عليه وسلم – إذا أفطر قال: «ذهب الظمأ وابتلت العروق وثبت الأجر إن شاء الله تعالى».
حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب افطار فرماتے تو فرمایا کرتے:
«ذهب الظمأ وابتلت العروق وثبت الأجر إن شاء الله تعالى».
سنن ابی داؤد:۲۳۵۷۔السنن الصغیر للبیہقی:۱۳۹۰
ساتویں روایت:
بعض آثار میں وارد ہوا ہے کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم افطار کے وقت فرمایا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ إني صمت لوجهك، وأفطرت على رزقك، أسألك يا واسع المغفرة أن تغفر لي ذنوبي، وأن تعتق رقبتي من النار».
تطريز رياض الصالحين:1239
آٹھویں روایت:
امام علي بن سلطان محمد، أبو الحسن نور الدين الملا الهروي القاري (المتوفى: 1014 ھ)بیان کرتے ہیں:
وورد أنه عليه الصلاة والسلام كان يقول : يا واسع الفضل ، اغفر لي وأنه كان يقول : الحمد لله الذي أعانني فصمت ، ورزقني فأفطرت .
حدیث میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم (افطار کے وقت) فرماتے تھے:
يا واسع الفضل ، اغفر لي۔
اور فرمایا کرتے تھے:
الحمد لله الذي أعانني فصمت ، ورزقني فأفطرت۔
امام علی قاری رحمہ اللہ وبک آمنت کی زیادتی کے متعلق فرماتے ہیں:
وأما ما اشتهر على الألسنة اللهم لك صمت [ وبك آمنت ] وعلى رزقك أفطرت فزيادة وبك آمنت لا أصل لها ، وإن كان معناها صحيحاً ، وكذا زيادة وعليك توكلت ولصوم غد نويت بل النية باللسان من البدعة الحسنة .
اور جو لوگوں کی زبانوں پر مشہور ہے: اللهم لك صمت [ وبك آمنت ] وعلى رزقك أفطرت۔ اس میں [ وبك آمنت ] کی زیادتی کی کوئی اصل نہیں ہے اگرچہ اس کا معنی صحیح ہے۔اسی طرح وعلیک توکلت کی زیادتی،اور آئندہ دن کے روزہ کے لئے نویت کہنا بلکہ زبان سے نیت بدعت حسنہ سے ہے.
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح:ج4ص426
اگر یہ کلمات دعا میں پڑھ لئے جائیں تو کوئی حرج بھی نہیں کیونکہ ان کلمات کا معنی درست ہے جیسا کہ ’’عبدالمحسن بن حمد بن عبد المحسن بن عبد الله بن حمد العباد البدر‘‘ شرح سنن ابی داؤد میں اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں:
ولكن الإنسان إذا دعا بهذا الدعاء أو بغيره من الأدعية التي لا يعتقد أنها سنة ولا يعتبر أنها ثابتة ولا يعتقد أنه حين يقولها يأتي بسنة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم وإنما يعتقد أنه يدعو بدعاء يرجو من الله تعالى قبوله عند أداء هذه العبادة، ويسأل الله تعالى له المغفرة فلا بأس بذلك،
لیکن انسان جب یہ دعا کرے یا اس کے علاوہ کوئی دعا کرے اور اس کے سنت ہونے کا اعتقاد نہ رکھے،اور اس کے ثابت ہونے کا اعتبار نہ کرے،اور اسے پڑھتے ہوئے یہ اعتقاد نہ کرے کہ وہ سنتِ رسول ادا کر رہا ہے، اس عبادت کو ادا کرنے کے وقت صرف ایک دعا ہونے کا اعتقاد کرے جس کی اللہ تعالی سے قبولیت کی امید رکھتا ہے،اور اللہ تعالی سے مغفرت کا سوال کرتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
شرح سنن أبي داود:ص21
اللھم ارناالحق حقا وارزقنا اتبعہ
اللھم ارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابہ
ہذاما عندی والعلم عنداللہ عز اسمہ
واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی محمد شہزاد نقشبندی
دارالقلم اسلامک ریسرچ سنٹر(حافظ آباد)
۲۳ رمضان المبارک۱۴۴۵ ھ
۳اپریل ۲۰۲۴
